کاروباری خبریں

ڈالر کے بعد اسٹاک مارکیٹ کی طرف سے بھی صدمہ، کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز شدید مندی کا رحجان دیکھا جا رہا ہے۔

آج جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس320033 پر تھا اور پہلے30 منٹ میں 500 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ اسٹاک مارکیٹ کاروبار نہ ہونے کے سبب انڈیکس مسلسل تنزلی کا شکار رہا۔

کاروباری ہفتے کے پہلے روز اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس میں609 پوائنٹس کی کمی آ چکی تھی۔

اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی کے سبب صرف32,033.21 شیئرز کا لین دین ہوا تھا جن کی مالیت 1,837,794,730 پاکستانی روپے رہی۔

معاشی ماہرین کے مطابق پاکستان میں کورونا کیسز کی تعداد بڑھنے کے سبب اسٹاک مارکیٹ میں مندی دیکھی جا رہی ہے۔

Related Articles

Back to top button