اقتصادی رابطہ کمیٹی نے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دے دی

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی (ای سی سی) نے 2.5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی ہے۔

کابینہ کی اقتصادی رابطہ کمیٹی کا اجلاس مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت منعقد ہوا جس میں گیارہ نکاتی ایجنڈے پر غور کیا گیا۔

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کی زیر صدارت ای سی سی اجلاس میں 2.5 ارب روپے کے رمضان ریلیف پیکیج کی منظوری دیدی ہے جس کے تحت یوٹیلیٹی اسٹورز پر 19 اشیائے ضروریہ کی قیمتوں پر سبسڈی دی جائے گی۔

اشیائے خوردنی 15 سے 20 فیصد سستی فراہم کی جائیں گی، اقتصادی رابطہ کمیٹی نے بجلی صارفین کو ریلیف دینے سے متعلق سمری پر فیصلہ کل تک موخر کر دیا ہے ای سی سی کل ہونے والے اجلاس میں اس پر پھر غور کرے گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی میں کارکے کیس میں لیگل فیس کی ادائیگی کیلئے 1.5 ملین ڈالر کی سپلیمنٹری گرانٹ کی منظوری بھی دے دے گئی ہے اجلاس میں احساس پروگرام کے تحت رقوم کی ترسیل پر 30 جون تک ٹیکس چھوٹ کی منظوری بھی دی گئی ہے، ملک بھر میں ایک کروڑ بیس لاکھ افراد میں رقوم تقسیم کی جائیں گی۔

اقتصادی رابطہ کمیٹی نے یوتھ بزنس لون کیلئے 84 کروڑ کی سبسڈی سمیت سپلیمنٹری گرانٹس اور خیبر پختوان خوا میں ایف سی ٹریننگ سینٹر کے قیام ایڈوانس فنڈز جاری کرنے کی منظوری بھی دے دی ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں