کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں مثبت رجحان، انڈیکس 30 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز مثبت رحجان سے کاروبار کا آغاز ہوا اور انڈیکس 30 ہزار 800 کی سطح عبور کرگیا۔

کاروباری ہفتے کے دوسرے روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس30579 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 250 سے زائد پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔

اسٹاک مارکیٹ سے آخری خبریں آنے تک انڈیکس295 پوائنٹس کے اضافے سے 30,874 پر ٹریڈ کر رہا تھا اور30,579.15 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت1,561,896,769 پاکستانی روپے رہی۔

گزشتہ روز اسٹاک مارکیٹ میں شدید مندی دیکھی گئی جس کے سبب انڈیکس میں مجموعی طور پر1042 پوائنٹس کی کمی ہوئی۔ ہفتے کے پہلے روز181,224,838 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,080,930,923 رہی اور انڈیکس 30579 کی سطح پر بند ہوا۔

گزشتہ ہفتے اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر تیزی کا رحجان دیکھا گیا اور آخری روز بھی 839 پوائنٹس کا اضافہ ہوا۔ جمعہ کو 186,499,663 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 8,512,563,872 پاکستانی روپے رہی۔

Related Articles

Back to top button