کاروباری خبریں

کورونا وائرس سے ملکی معیشت پر کیا آثرات مرتب ہوئے؟ ادارہ شماریات کی رپورٹ سامنے آگئی

وبائی مرض کورونا وائرس نے جہاں عالمی تجارت کو نقصان پہنچایا وہیں ملکی برآمدات اور درآمدات پر گہرے اثرات چھوڑے ہیں، مارچ میں برآمدات میں 15.36فیصد کی نمایاں کمی رونما ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق ادارہ شماریات نے کہا ہے کہ مارچ میں برآمدات میں 15.36فیصد کی نمایاں کمی دیکھنے میں آئی جس کے بعد برآمدات 2.14 ارب ڈالر سے کم ہوکر 1.80 ارب ڈالر رہ گئی۔

’’فروری کے مقابلے مارچ میں درآمدات میں 21 فیصد کم ہوئی، درآمدات4.18 ارب ڈالر سے کم ہوکر 3.29 ارب ڈالررہ گئی۔ جبکہ مارچ میں تجارتی خسارے میں 27 فیصد کمی ریکارڈ کی گئی‘‘

ادارہ شماریات کا کہنا ہے کہ تجارتی خسارہ 2.04 ارب ڈالر سے کم ہوکر1.49 ارب ڈالررہ گئی، رواں مالی سال 9 ماہ میں برآمدات 2.2 فیصد اضافے سے 17.45ارب ڈالر رہی۔ 9 ماہ میں درآمدات 14.42فیصد کمی سے 34.81ارب ڈالر رہی۔ جبکہ نو ماہ میں تجارتی خسارہ 26.45 فیصد کمی سے 17.36ارب ڈالر رہ گئی ہے۔

Related Articles

Back to top button