کاروباری خبریں

پاکستانی معیشت کے حوالے سے ایشیائی ترقیاتی بینک نے بڑی خوشخبری سنادی

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ پاکستانی معیشت میں2021میں بہتری متوقع ہے اور 2021 میں پاکستان میں معاشی شرح نمو3.2فیصدتک رہنےکاامکان ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک نے سالانہ آوٹ لک رپورٹ جاری کر دی ہے، جس میں کہا گیاہے کہاکستان کی معیشت 2020 میں دباو میں رہے گی ، رواں سال معاشی شرح نمو2.6فیصد تک رہنےکاامکان ہے۔

رپورٹ میں رواں سال معاشی شرح نمومیں کمی کی وجہ کورونا ،شعبہ زراعت میں سست روی قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ امسال پہلے6 ماہ کی طرح بڑی صنعتوں کی پیداوارمیں کمی نظرآئےگی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کا کہنا ہے کہ کورونا کےباعث ملکی معیشت پر اضافی دباؤ پڑےگا اور برآمدات،صنعتیں،مقامی طلب میں نمایاں کمی ہوگی، پاکستانی قوم کومل کر کورونا وبا کےخلاف کام کرنا ہوگا۔

رپورٹ میں حکومتی پیکج،احساس پروگرام کوروناکےمنفی اثرات کےخاتمےکیلئےانتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا گیا کہ احساس پروگرام سےخاص طورپرکمزور طبقےکو فائدہ ہوگا

ایشیائی ترقیاتی بینک کے مطابق رواں سال افراط زر کی شرح ساڑھے11 فیصد ، آئندہ سال 8.3فیصد رہےگیی اور جاری کھاتوں کی خسارے میں کمی کا سلسلہ جاری رہےگا۔

رپورٹ میں کہا گیا کہ سال 2021 میں پاکستانی معیشت میں بہتری متوقع ہے اور 2021 میں پاکستان میں معاشی شرح نمو3.2فیصدتک رہنےکاامکان ہے۔

Related Articles

Back to top button