گڈز ٹرانسپورٹرز کا پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ

گڈز ٹرانسپورٹرز نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں 40 روپے فی لیٹر کمی کا مطالبہ کر دیا۔

صدر آل پاکستان گڈز ٹرانسپورٹرز ایسوسی ایشن نے کہا کہ پیٹرولیم مصنوعات میں 15 روپے کمی آٹے میں نمک کے برابر ہے کیونکہ عالمی منڈیوں میں قیمت نصف سے زائد فیصد تک گر چکی ہے۔

گڈر ٹرانسپورٹرز نے مطالبہ کیا کہ پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کم ازکم 40 روپے فی لیٹر تک کی کمی کی جائے۔

انہوں نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ عالمی مارکیٹ میں کمی کو مد نظر رکھتے ہوئے فیصلے پر نظرثانی کی جائے۔

مزید پڑھیں: پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے عرصے بعد بڑی کمی کا اعلان، عوام نے لیا سکھ کا سانس

گزشتہ روز وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کر رہے ہیں اس سے حکومت کو 75 ارب روپے کا خسارہ ہوگا۔ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے افراد تین مہینے کی قسطوں میں بل ادا کرسکیں گے، گیس کے صارفین کے بل بھی قسطوں میں کردیے ہیں، 50 ارب روپے میڈیکل ورکرز کے ضروری سامان کیلئے رکھے ہیں، اشیاء خورو نوش پر ٹیکسز یا ختم کردیے ہیں یا کم کردیے ہیں۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں