کاروباری خبریں

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمت میں بڑے عرصے بعد بڑی کمی کا اعلان، عوام نے لیا سکھ کا سانس

وزیر اعظم عمران خان نے کورونا وائرس کے خطرے کے پیش نظر ہونے والے لاک ڈاﺅن سے نمٹنے کیلئے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کردیا۔

وزیر اعظم عمران خان نے سینئر صحافیوں اور اینکر پرسنز کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے معاشی ریلیف پیکج کا اعلان کیا۔ انہوں نے بتایا کہ حکومت نے مزدوروں کیلئے 200 ارب روپے جبکہ ٹیکس ریفنڈ کیلئے 100 ارب روپے رکھے ہیں۔

غریب لوگوں کو 3 ہزار روپے مہینہ دیں گے اور یہ سلسلہ 4 مہینے تک جاری رہے گا، اس مقصد کیلئے 150 ارب روپے رکھے ہیں، پناہ گاہوں کے دائرہ کار کو وسیع کریں گے تاکہ وہاں آکر لوگ کھانا کھا سکیں، یوٹیلٹی سٹورز کیلئے 50 ارب روپے مزید دیے ہیں تاکہ وہاں اشیا کی فراہمی یقینی بنائی جاسکے، ری پرکیورمنٹ کیلئے 280 ارب رکھے ہیں۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ پٹرول، ڈیزل، کیروسین آئل اور لائٹ ڈیزل کی قیمتوں میں 15 روپے کی کمی کر رہے ہیں اس سے حکومت کو 75 ارب روپے کا خسارہ ہوگا۔ بجلی کے 300 یونٹ استعمال کرنے والے افراد تین مہینے کی قسطوں میں بل ادا کرسکیں گے، گیس کے صارفین کے بل بھی قسطوں میں کردیے ہیں، 50 ارب روپے میڈیکل ورکرز کے ضروری سامان کیلئے رکھے ہیں ، اشیاءخورو نوش پر ٹیکسز یا ختم کردیے ہیں یا کم کردیے ہیں۔

Related Articles

Back to top button