کاروباری خبریں

مہنگائی کی ستائی عوام پر یوٹیلیٹی اسٹورز کارپوریشن نے بم گرادیا، گھی کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی کی 39 اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں 27 روپے فی کلواضافہ کردیا گیا ہے۔

یوٹیلیٹی اسٹورز پر گھی اور کوکنگ آئل کی قیمتوں میں اضافہ کردیا گیا ہے۔ اضافے کا با قائدہ نوٹیفکیشن بھی جاری کردیا گیا ہے۔ گھی کی قیمت میں 39 روپے فی کلوجب کہ آئل کی قیمت میں 27 روپے فی لیٹر تک اضافہ کیا گیا ہے۔ قیمتوں میں اضافے کے بعد برانڈڈ گھی فی کلو 200 روپے سے بڑھ کر 239 کا جب کہ آئل 214 سے بڑھ کر 241 روپے کلو تک کا ہوگیا۔

بڑھتی مہنگائی کے باعث عوامی سطح پر تنقید کے بعد حکومت نے یوٹیلی اسٹورز کے ذریعے عوام کو ریلیف دینے کا اعلان کیا تھا جس کے تحت گھی 170 روپے فی کلو تک دستیاب ہونے کا دعویٰ کیا گیا تھا۔

Related Articles

Back to top button