کاروباری خبریں

انٹر بینک میں ڈالر کی بلند پرواز، نہ جانے کاروباری افراد کو کب ملے گا سُکھ کا سانس

انٹر بینک میں ڈالر کی بلند پرواز جاری ہے، آج بھی اوپن مارکیٹ میں روپے کی بے قدری جاری اور ڈالر کی قدر میں مزید اضافہ ہوگیا ہے۔

 فاریکس ڈیلرز کے حوالے سے بتایا ہے کہ مزید اضافے کے بعد ڈالر 160روپے کا ہوگیا ہے۔

گزشتہ روز بھی اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں پچاس پیسے اضافہ ہواتھا جس کے بعد اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت 158روپے50پیسے ہوگئی تھی۔

مزید پڑھیں: اسٹاک ایکسچینج کی صورتحال نہ سنبھل سکی، کاروبار ٹھپ ہوگیا

یاد رہے کہ پاکستان اسٹاک مارکیٹ کاروباری ہفتہ کے آخری روز پہلے ہی ایک گھنٹے میں شدید مندی کا شکار ہوگئی اور آج رواں ہفتے میں تیسری بار بازار حصص میں کاروبارعارضی روکنا پڑ گیا۔

صبح سویرے ہی ہنڈرڈ انڈیکس میں 1682.96پوائنٹس کمی ہوگئی جس کی وجہ سے سرمایہ کاروں کے اربوں روپے ڈوب گئے۔

 

 

Related Articles

Back to top button