پاکستان میں سونے کی قیمت میں مزید کمی، عوام میں خوشی کا سماں، صرافہ بازاروں میں رونق بحال

کئی روز تک اضافے کے بعد جمعرات کے روز پاکستان میں سونے کی قیمت میں فی تولہ 300 روپے کمی ہوگئی۔

آل سندھ صرافہ بازار کے مطابق 300 روپے فی تولہ کمی کے بعد سونا 94450 روپے کا ہوگیا۔

اسی طرح دس گرام سونا 257 روپے کمی سے 80976 روپے کا ہوگیا۔

دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں سونا تین ڈالر سستا ہوکر 1645 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں