سونا پھر مہنگا ہوگیا

مہنگائی کہ جس نے شہریوں کی زندگی اجیرن کردی، سونا ایک بار پھر مہنگا ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق شادی بیاہ کی تقریب کے لیے سونے کی خریداری عوام کی پہنچ سے دور ہونے لگی، سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک بار پھر اضافہ ہوگیا۔

فی تولہ سونا 100 روپے مہنگا ہوکر 89300 روپے کا ہوگیا۔

10گرام سونے کی قیمت 86 روپے اضافے سے 76560 روپے ہوگئی۔ جبکہ عالمی مارکیٹ میں سونا 01 ڈالر بڑھ کر 1547 ڈالر فی اونس کی سطح پر آگیا ہے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز پاکستان میں سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 89200 روپے فی تولہ ہوگئی تھی۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں