صرافہ بازاروں سے بڑی خوشخبری آگئی، سونے کی قیمت میں حیرت انگیز کمی، عوام میں خوشی کی لہر دوڑ گئی

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ کا رجحان برقرار ہے اور ایران امریکا کشیدگی کم ہونے بعد سونے اور آئل کی قیمتوں میں مسلسل کمی دیکھی جارہی ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا سستا ہونے کے باعث پاکستان بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں بھی سونے کے دام گھٹ گئے، مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی قیمت 600 روپے کی کمی کے بعد 89200 روپے فی تولہ ہو گئی۔

اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت میں 514 روپے کی کمی واقع ہوئی اور اس گراوٹ کے بعد 10 گرام سونا 76474 روپے کا ہو گیا۔

واضح رہے کہ عالمی مارکیٹ میں سونا 5ڈالر کمی کے بعد 1546 ڈالر فی اونس کا ہوگیا ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں