کاروباری خبریں

سونے کے قیمتوں کے حوالے سے تشویشناک خبر آگئی ، تفصیل جانیے

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 775 روپے کے اضافے کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

صرافہ ڈیلرز ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر (تقریباً 775 روپے) کا اضافہ ہوا ہے جس کے باعث اس کی قیمت 1510 ڈالر ہوگئی ہے۔ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت کے اثرات پاکستان میں بھی دیکھے گئے ہیں اور یہاں فی تولہ سونا 150 روپے مہنگا ہوگیا ہے۔ جمعہ کے روز پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت 88 ہزار 50 روپے رہی جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے کے اضافے کے ساتھ 75 ہزار 488 روپے کا ہوگیا ہے۔

Related Articles

Back to top button