کاروباری خبریں

احسن اقبال کی گرفتاری سے سٹاک مارکیٹ ڈوب گئی اور ملکی معیشت کو سخت دھچکا لگا ہے، ملکی تاریخ کا بڑا بیان سامنے آگیا

احسن اقبال کی گرفتاری سے سٹاک مارکیٹ ڈوب گئی اور ملکی معیشت کو سخت دھچکا لگا ہے، ملک کی میعشت پہلے ہی تبا ہی کا شکار ہے اور اب معاشی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے

پاکستان مسلم لیگ (ن) کی رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی نے کہا ہے کہ احسن اقبال کی گرفتاری سے سٹاک مارکیٹ ڈوب گئی اور ملکی معیشت کو سخت دھچکا لگا ہے، ملک کی میعشت پہلے ہی تبا ہی کا شکار ہے اور اب معاشی بحران مزید سنگین ہوگیا ہے، ہر طرف مایوسی ہے، سٹاک مارکیٹ کے مندے کی وجہ سے تاجراور صنعت کار سخت پریشان جبکہ حکومت صرف قرض لینے تک محدو د ہے ۔

تفصیلات کے مطابق رکن پنجاب اسمبلی رابعہ فاروقی کا کہنا تھا کہ حکومت کو ملک کی بگڑتی ہوئی معاشی حال سے کوئی دلچسپی نہیں ہے، ن لیگ کے خلاف انتقامی کاروائیوں کی وجہ سے عوام کا موجودہ حکومت سے اعتماد اٹھ گیا ہے،عوام اس حکومت کو انتقامی حکومت قرار دے رہے ہیں۔اُنہوں نے کہاکہ ملک کومعاشی طورپر تباہ کردیا گیا ہے،حکومت کی عجیب پالیسیوں سے ہر کوئی پریشان ہے لیکن حکمران سب اچھا کی رپورٹ دے رہے ہیں۔

حکمرانوں کو علم نہیں ہے کہ عوام کن مشکلات کا شکار ہیں؟اب آئی ایم ایف سے لی گئی قرض کی یہ رقم نہ جانے کہاں خرچ ہوگی ۔اُنہوں نے کہا کہ عوام موجودہ حکومت کی ناقص پالیسوں سے تنگ آگئے ہیں،وہ اب اِس حکومت سے نجات چا ہتے ہیں،عوام ایک بار پھر مسلم لیگ ن کو اقتدارمیں دیکھنا چاہتی ہے کیونکہ سلیکٹڈ حکمرانوں نے ملک کو معاشی طور پر بدحال کردیا ہے۔

Related Articles

Back to top button