کاروباری خبریں

چینی کمپنی ہواوے کو پاکستان میں بھاری بھرکم نقصان کا سامنا، آئی جی پنجاب کا خط آگیا سامنے

لاہور کو کیمروں کی مدد سے سیف سٹی بنانے کے معاملے آئی جی پنجاب نے چینی کمپنی کے غیرپیشہ ورانہ رویے پر چیف سیکرٹری کو خط لکھ دیا جس میں آئی جی پنجاب نے چینی کمپنی کےخلاف مستقبل میں کوئی منصوبہ نہ دینے کی سفارش کی ہے۔

چینی کمپنی ہواوے کو کیمرے لگانے اور کنٹرول روم قائم کرنے کا ٹھیکہ دیا گیا تھا، آئی جی نے خط میں کہاہے کہ چینی کمپنی کو 20 مئی 2019 تک تمام کام مکمل کرنا تھا، چینی کمپنی نے 2017 میں ٹھیکے کی مالیت بڑھانے کا مطالبہ کرتے ہوئے کام سے انکار کر دیا۔

خط میں مزید کہاگیا ہے کہ ٹھیکے کی مالیت میں 14 ملین ڈالر کا اضافہ ہونے پر ہواوے نے دوبارہ کام کا آغاز کیا، مئی 2019 میں بھی ہواوے کمپنی نے اچانک کام بند کر دیا، ہواوے کمپنی نے کام مکمل کئے بغیر ہی ٹیک اوور سرٹیفیکیٹ کا بھی مطالبہ کردیا، ہواوے کمپنی نے ٹیک اوور سرٹیفکیٹ کیلئے چینی حکومت سے دباوَ بھی ڈلوایا۔

خط میں کہاگیاہے کہ ہواوے کمپنی کے رویے کی وجہ سے منصوبے کی مالیت میں 56 ملین ڈالر کا اضافہ ہوا،کمپنی نے ایک بار پھر مزید سروس چارجز کی مد میں 18 ملین ڈالرز کا مطالبہ کیا ہے، ہواوے کمپنی کے ٹھیکے میں اضافہ سوچ سمجھ کر کیا جائے۔

Related Articles

Back to top button