کاروباری خبریں

عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں زبردست اضافہ، عوام پریشان

بلین مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 3 ڈالر اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں بھی قیمتوں کو پر لگ گئے۔

تفصیلات کے مطابق عالمی مارکیٹ میں ٹریڈنگ کے دوران سونے کی قیمت تین ڈالر اضافے کے بعد 1479 ڈالر فی اونس تک پہنچ گئی جس کے پاکستان بھر کی مارکیٹوں پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔

آل پاکستان جیولرز ایسوسی ایشن کی رپورٹ کے مطابق بین الاقوامی مارکیٹ میں اضافے کے بعد مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمتوں میں بالترتیب 500 اور 428 روپے اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

حالیہ اضافے کے بعد ملک بھر کے مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 850 اور دس گرام 73 ہزار 602 روپے پر پہنچ گئی۔

کراچی، حیدرآباد، سکھر، لاہور، ملتان، فیصل آباد، کوئٹہ، پشاور، اسلام آباد، راولپنڈی کے بازاروں میں سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی خرید و فروخت نئے ریٹ کے ساتھ ہوئی۔

یاد رہے کہ مقامی صرافہ بازاروں میں 13 دسمبر کو سونے کی فی تولہ اور دس گرام کی قیمت میں بالترتیب 100 اور 85 روپے کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا تھا جس کے بعد قیمتیں بالترتیب 84ہزار 600 اور 72 ہزار 530 روپے تک پہنچ گئیں تھیں۔

Related Articles

Back to top button