کاروباری خبریں

پاکستان کو اربوں ڈالر ملنے کا بڑا امکان پیدا ہو گیا، تہلکہ خیز خبر آگئی

پاکستان کو سوئس بینکوں میں موجود رقم کی معلومات دینے کی منظوری کے بعد حکومت ہر اس شخص کا پتہ چلا سکتی ہے جس نے پیسہ سوئس بینکوں میں چھپایا، ماضی میں پاکستان کے بدعنوان عناصر کی جانب سے سوئس بینکوں میں اربوں ڈالرز چھپائے جانے کا دعویٰ کیا جاتا رہا۔

پاکستان کو 200 ارب ڈالرز ملنے کا امکان پیدا ہو گیا، پاکستان کو سوئس بینکوں میں موجود رقم کی معلومات دینے کی منظوری کے بعد حکومت ہر اس شخص کا پتہ چلا سکتی ہے جس نے پیسہ سوئس بینکوں میں چھپایا، ماضی میں پاکستان کے بدعنوان عناصر کی جانب سے سوئس بینکوں میں اربوں ڈالرز چھپائے جانے کا دعویٰ کیا جاتا رہا۔

تفصیلات کے مطابق بیرون ملک چھپائی گئی دولت واپس لانے میں اہم پیش رفت ہوئی ہے۔ سوئس حکومت کی جانب سے پاکستان کوبینکس میں موجودرقم کی معلومات دینے کی منظوری دے دی گئی ہے۔ سوئس اخبار کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ پاکستانیوں کے اکاﺅنٹس سمیت 18 ممالک کو معلومات فراہم کرے گا۔ سوئس جریدے کے مطابق معلومات فراہم کرنےکی منظوری سوئس پارلیمنٹ نے دی۔

بین اکاونٹس کی معلومات غیر ملکی باشندوں کے متعلقہ ملکوں کوفراہم کی جائیں گی اور ان ممالک میں پاکستان ،البانیہ، آذربائیجان، برونائی، مالدیپ، اومان ودیگرشامل ہیں۔ سوئس بینکوں میں31 لاکھ غیر ملکیوں کے اکاﺅنٹس موجود ہیں جن ہیں اربوں ڈالرز موجود ہیں۔ دوسری جانب پاکستان میں حکومت کی جانب سے بنایا گیا ریکوری یونٹ بیرون ممالک سے لوٹی گئی رقم واپس لانے کی بھرپور کوششیں کر رہا ہے۔

وزیرِ اعظم کے مشیر برائے احتساب شہزاد اکبر بتا چکے ہیں کہ سوئس حکومت کے ساتھ پاکستان سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لیے دو طرفہ معاہدہ ہونے جا رہا ہے۔ اس حوالے سے ماہرین کا کہنا ہے کہ ماضی میں دعویٰ کیا جاتا رہا کہ سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کا غیر قانونی طور پر حاصل کردہ 200 ارب ڈالرز پڑا ہے۔ اب اگر حکومت سوئس حکومت کے ساتھ پاکستان سے لوٹی گئی دولت کی واپسی کے لیے دو طرفہ معاہدہ کرنے میں کامیاب ہوتی ہے اور اگر واقعی سوئس بینکوں میں پاکستانیوں کا 200 ارب ڈالرز پڑا ہے، تو یہ رقم پاکستان کو واپس ملنے کا امکان پیدا ہو سکتا ہے۔

Related Articles

Back to top button