کاروباری خبریں

وزیراعظم عمران خان نے گھریلو صارفین کو سردیوں میں بلاتعطل گیس فراہم کرنے کیلئے کیا سخت احکامات دئیے؟ جان سکیں گے اس خبر میں

وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ گھریلوں صارفین کو سردیوں میں بلاتعطل گیس فراہم کی جائے،وزارت توانائی نے بریفنگ میں بتایا کہ گھریلوصافین کوگیس کی مد میں 19 ارب کی سبسڈی دی ہے، اگلے سال گیس میٹرز بنانے کا کارخانہ فعال بنایا جائے گا۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا، اجلاس…

اجلاس میں حکومت کی 15ماہ کی کارکردگی کا جائزہ بھی لیا گیا۔اجلاس میں وزیر اعظم نے وزارت توانائی سے تفصیلی بریفنگ لی۔ وزیرتوانائی نے بتایا کہ جب ہم آئے تو سرکلرڈیبٹ میں کس طرح کمی کی۔ جس ریٹ پر بجلی پیداکی جارہی تھی اور بجلی خریدی جارہی تھی۔

اس میں ٹیرف کا فرق تھا، اس کو دیکھا گیا اور گردشی قرضوں کی رقوم کو کم کرکے 12ارب پر لایا گیا۔

حکومت نے گھریلوصارفین کو تیل کی قیمتوں میں اضافے کی مد میں ریلیف دینے کیلئے اب تک 242 ارب کی سبسڈی دی ہے۔ صنعت کو کھڑا کرنے کیلئے 29 ارب کی سبسڈی دی گئی۔ زرعی شعبے کو 100ارب کی سبسڈی دی جارہی ہے۔کابینہ کو بتایا گیا کہ اس سبسڈی میں ہمارے گھریلوصارفین کیلئے 45 ارب کا مزید اضافہ کیا گیا ہے۔ وزیراعظم نے لائن لاسز کم کرنے پر ٹیم کو مبارکباد دی۔

منسٹری آئل اینڈ گیس نے بتایا کہ گیس اور پٹرول کے شعبے میں حکومت کو 181ارب کا خسارہ ورثے میں ملا۔ وزیراعظم نے بجلی کی قیمتوں میں اضافے کے طریقہ کار کو تبدیل کرنے کی ہدایت کردی۔وزیراعظم نے ہدایت کی سردیوں میں گیس کی سپلائی بحال رکھی جائے۔

گیس کی مد میں 19 ارب کی سبسڈی دی گئی۔اگلے سال گیس میٹرز بنانے کا کارخانہ فعال بنایا جائے گا۔ کابینہ نے ہندوستان کی لوک سبھا نے ایسا قانون پا س کیا کہ دنیا بھر میں جہاں بھی ہندورہتے ہیں وہ ہندوستان میں آکر شہریت لے سکتے ہیں، دراصل درپردہ ان ہندوؤں کو مقبوضہ کشمیر میں آباد کرنا ہے۔

کابینہ نے اس قانون سازی کی شدت سے مذمت کی ہے۔یہ آرایس ایس کے نظریے کے ایجنڈے کو ترویج دینے کی عملی مثال ہے۔ انہوں نے کہا کہ کابینہ میں قانون سازی کے عمل پر بھی بات چیت کی گئی۔ ایسا قانون لایا جائے کہ وہ لوگ جو سزیافتہ ہیں ، اور کرپشن کیسز میں سزائیں پانے کے بعد وکٹری کے نشان بنا کرمیڈیا کی زینت بنتے ہیں۔ جو لوگ پاکستان کو مطلوب ہیں وہ میڈیا پر آکر انٹرویو دیتے ہیں اور بیرون ملک بیٹھ کر پاکستان کے قوانین کا مذاق اڑاتے ہیں۔

وزیرقانون کو قانون سازی کے حوالے سے ٹاسک دیا گیا ہے، معاشرے میں سچ اور جھوٹ کا فرق کرنا ہوگا۔ چورڈاکو قوم کے ساتھ ناانصافی کرنے والے افرادمسیحا کی صورت میں میڈیا کی زینت بنیں گے تو معاشرہ ٹھیک نہیں ہوگا۔ اجلاس میں وزیراعظم عمران خان اورمتعدد وزراء نے مریم نواز کا نام ای سی ایل سے نکالنے کی مخالفت کردی۔

Related Articles

Back to top button