کاروباری خبریں

صبح سویرے ڈالر نے سنادی خوشخبری، کاروباری افراد کے چہرے کھل اٹھے

ملک میں جاری مہنگائی کے طوفان نے عوام کو ویسے ہی بہت پریشان کر رکھاہے اور جب جب ڈالر کی قدر میں اضافہ ہوتا ہے اس کا براہ راست اثر عوام پر جاتاہے تاہم کچھ عرصہ سے ڈالر کی قیمت مستحکم ہے اور معمولی کمی دیکھنے میں آ تی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں آج 15 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 154 روپے 90 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے۔ 26 جون 2019 کو ڈالر 163 روپے 50 پیسے کی قدر کے ساتھ بلند ترین سطح پر تھا تاہم چھ مہینوں میں ڈالر کی قیمت میں 5.2 تناسب سے 8 روپے 60 پیسے کمی ہوئی ہے، ڈالر کی قدر میں یہ کمی ملک پر قرضوں کا بوجھ کم کرنے میں مددگار ہو گی۔

دوسری جانب صبح سویرے اسٹاک مارکیٹ میں بھی مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کر رہے ہیں، اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز ہوا تو 100 انڈیکس 40 ہزار 732 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ دیر بعد اس میں 119 پوائنٹس کی بہتری آئی اور انڈیکس 40 ہزار 852 پوائنٹس پر پہنچ گیاہے۔

Related Articles

Back to top button