کاروباری خبریں

ایک ہفتے کے دوران انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالرکتنا مہنگا ہوا اور کتنا سستا، جانیے اس رُپورٹ میں

امریکی کرنسی ڈالر کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ایک ہفتےکے دوران ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے اور اوپن مارکیٹ میں 50 پیسے سستا ہوا، ہفتے کے اختتام پر انٹر بینک میں ڈالر 155.06 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 155.10 روپے پربند ہوا۔

تفصیلات کے مطابق امریکی کرنسی ڈالر کی مارکیٹ میں اتار چڑھاؤ سے متعلق ہفتہ وار رپورٹ جاری کردی ہے ، جس میں کہا گیا ایک ہفتےکے دوران ڈالر کی قدر میں کمی کا رحجان ریکارڈ کی گئی۔

ایک ہفتے میں انٹر بینک میں ڈالر 17 پیسے سستا ہوا اور 155.23 سےکم ہوکر 155.06 روپے پربند ہوا جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالر 50 پیسے سستا ہوا اور 155.60 سے کم ہوکر 155.10 روپے پر بند ہوا۔

گذشتہ روز انٹربینک مارکیٹ میں روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالرکی قدر میں مزید 2 پیسے کی کمی ہوئی جس کے نتیجے میں امریکی ڈالر کی قیمت خرید155.07روپے سے گھٹ کر155.05روپے اورقیمت فروخت155.17روپے سے گھٹ کر155.15روپے ہوگئی جب کہ اوپن مارکیٹ میں امریکی ڈالرکی قیمت خرید154.80روپے اور قیمت فروخت155.10روپے مستحکم رہی ۔

گذشتہ ہفتے انٹر بینک میں ڈالر 6 پیسے سستا اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر 20 پیسے مہنگا ہوا، انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت 155.23 روپے اور اوپن مارکیٹ میں 155.60 روپے رہی۔

Related Articles

Back to top button