کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے سرمایا کاروں کے لئے بہت بڑی خوشخبری آگئی

پاکستان اسٹاک ایکسچینج سے سرمایا کاروں کے لئے بہت بڑی خوشخبری آگئی، پاکستان اسٹاک ایکسچینج کو پر لگ گئے

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے دل کھول کر سرمایہ کاری کی گئی، 100 انڈیکس 91.15 پوائنٹس تیزی کے بعد 40732.25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔

پاکستان اسٹاک ایکسچینج 1 سال کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی، کاروباری ہفتے کے آخری روز بھی سرمایہ کاروں کی جانب سے دل کھول کر سرمایہ کاری کی گئی، 100 انڈیکس 91.15 پوائنٹس تیزی کے بعد 40732.25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ تفصیلات کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے آخری روز 91.15 پوائنٹس کی تیزی رہی، تیزی کے باعث 40700 کی حد بحال ہو گئی۔

اکستان سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کا آغاز زبردست تیزی کے بعد ہوا، پہلے دو گھنٹوں کے دوران انڈیکس ایک موقع پر 40 ہزار 900 کی حد بھی عبور کر گیا تھا تاہم تیزی کا یہ تسلسل برقرار نہ رہ سکا۔ دوپہر دو بجے تک پاکستان سٹاک مارکیٹ کا 100 انڈیکس 40800 کی سطح پر تھا تاہم اس دوران انڈیکس میں بڑی مندی دیکھنے کو ملی اور انڈیکس دوبارہ 40595.96 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا تھا۔

پورے کاروباری روز کاروبار میں 0.22 فیصد بہتری دیکھی گئی،100 انڈیکس 91.15 پوائنٹس تیزی کے بعد 40732.25 پوائنٹس کی سطح پر بند ہوا۔ کاروبار کے دوران 26 کروڑ شیئرز کا کاروبار ہوا جن کی مالیت 11 ارب سے زائد بنتی ہے۔ واضح رہے کہ رواں ہفتے سٹاک مارکیٹ میں زبردست تیزی غالب رہی، پہلے روز 836.57 پوائنٹس بحال ہوئے تھے، دوسرے روز گراوٹ دیکھی گئی تھی جسکے بعد انڈیکس 335 پوائنٹس گر گیا، تیسرے کاروباری روز 481.79 پوائنٹس دیکھی گئی، چوتھے روز 370.58 پوائنٹس کی تیزی دیکھی گئی جبکہ آج آخری کاروباری روز اس کا تسلسل دیکھنے کو ملا اور انڈیکس مزید 91.15 پوائنٹس بڑھ گیا۔

Related Articles

Back to top button