کاروباری خبریں

ڈالر ہوگیا اب کنٹرول، ڈالر کی خاطر خواہ کمی سے کاروباری افراد کی موجیں لگ گئیں

گزشتہ روز اسٹیٹ بینک نے پاکستانی عوام کو خوشخبری سنائی جس سے غریب عوام کے چہرے کھل اٹھے ہیں۔

اسٹیٹ بینک کے مطابق ملک کے زر مبادلہ کے ذخائر بڑھ گئے ہیں اور آٹھ ماہ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئے ہیں جبکہ موڈیز بھی پاکستانی معیشت کی ترقی کے راستے پر چلنے کی گواہی دے رہاہے تاہم آج عوام کیلئے ایک اور اہم خبر یہ ہے کہ انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی ہو گئی ہے ۔

کاروبار کے آغاز میں انٹر بینک میں ڈالر کی قدر میں 3 پیسے کمی واقع ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 5 پیسے پر ٹریڈ کر رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر 10 پیسے سستا ہو گیاہے جس کے بعد 155 روپے پر فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ میں بھی کاروبار کے آغاز میں 100 انڈیکس میں مثبت رجحان پیدا ہو گیاہے جس پر کاروباری افراد اطمینان کا اظہار کرتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں ۔ آغاز میں 100 انڈیکس 40 ہزار 641 پوائنٹس کی سطح پر تھا تاہم کچھ ہی دیر کے بعداس میں بہتری آنا شروع ہوئی اور انڈیکس 178 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 40 ہزار 819 کی سطح پر پہنچ گئی ہے ۔

Related Articles

Back to top button