کاروباری خبریں

ایشیائی ترقیاتی بینک کی پاکستان پر مہربانیاں، غریب افراد کیلئے کونسے فنڈز بھی بڑھا دیئے۔۔۔ خوشخبری آگئی

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر قرض کی منظوری دیدی ہے جسے توانائی سمیت دیگر منصوبوں پر خرچ کیا جائے گا۔

رقم پاکستان کو بجٹ سپورٹ کیلئے دی جائے گی۔ ایشیائی ترقیاتی بینک کے جاری کردہ اعلامیے کے مطابق پاکستان کیلئے ایک ارب ڈالر کی منظوری دیدی گئی ہے جس سے پاکستان کی معیشت مستحکم ہو گی۔

مزید برآں ایک ارب ڈالر سے پاکستان کا بیرونی ادائیگیوں کا توازن بہتر ہوگا اور پاکستان میں غریب افراد کے لیے فنڈز بھی بڑھا دیئے گئے ہیں، رقم خصوصی پالیسی قرض کے تحت دی جا رہی ہے۔ اعلامیے میں مزید کہا گیا ہے کہ پاکستان نے آئی ایم ایف پروگرام کے تحت اصلاحات کیں جس پر رقم معاشی استحکام کیلئے فراہم کی گئی ہے۔

مزید پڑھیں: عالمی مارکیٹ میں سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا، جان کر سب حیران

یاد رہے کہ مقامی و عالمی مارکیٹ میں سونا مہنگا ہوگیا، فی اونس 7 ڈالر جبکہ فی تولہ 350 روپے اضافہ ہوگیا۔

صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعرات کو مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 100 روپے اضافے سے 85 ہزار 350 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 86 روپے سستا ہوکر 73 ہزار 176 روپے کا ہوگیا۔

Related Articles

Back to top button