کاروباری خبریں

وزیراعظم کے حکم کے بعد دواؤں کی قیمتوں میں کمی ہو گئی یا نہیں ؟

وزیراعظم کی ہدایات کے باوجود دواﺅں کی قیمتوں میں کمی نہیں آسکی‘سی ای او ڈریپ عاصم رؤف کے مطابق 15 سے زائد کمپنیاں دواﺅں کی قیمتیں کم کرنے کے بجائے عدالت چلی گئیں ہیں ۔

قومی اسمبلی کی ذ یلی کمیٹی برائے صحت کا اجلاس کنوینر نثار چیمہ کی صدارت میں ہوا جس میں ادویہ سز اداروں نے ادویات کی قیمتوں پر بریفنگ دینے سے انکار کر دیا جبکہ ان کی ایسوسی ایشن پی پی ایم اے نے اجلاس میں شرکت سے انکار کر دیاڈریپ حکام کا کہنا تھا 15 کمپنیوں نے سندھ ہائی کورٹ سے حکم امتناعی حاصل کر لیا ہے ۔

کمیٹی کے رکن کمیٹی رمیش لال نے کہا کہ ان کمپنیوں کو نوٹس جاری کیا جائے جن کی وجہ سے سیاستدان بدنام ہورہے ہیں ، اسلام آباد میں مختلف پرائیویٹ میڈیکل اسٹورز عوام کو لوٹ رہے ہیں ،اسلام آباد انتظامیہ دھیان نہیں دے رہی، ایسے میڈیکل اسٹورز کے خلاف کارروائی کی جائے . دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا ہے کہ جعلی ادویات کا دھندا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں، ملک کو جعلی وغیرقانونی، غیرمعیاری ادویات سے پاک کریں گے .وفاقی دارالحکومت اسلام آباد کے علاقے ایف 10 میں سینئر ڈرگ انسپکٹر نے ادویات کےغیر قانونی گودام پر چھاپہ مارا، 65 غیرقانونی و اسمگلڈ ادویات کا اسٹاک ضبط کر کے گودام کو سیل کر دیا گیا ۔

معاون خصوصی برائے صحت نے کہا کہ قانون شکن عناصرکے خلاف ڈریپ ایکٹ کے تحت کارروائی ہوگی، جعلی ادویات کا دھندا کرنے والے انسانیت کے دشمن ہیں ڈاکٹر ظفر مرزا نے کہا کہ ملک کو جعلی وغیرقانونی، غیرمعیاری ادویات سے پاک کریں گے .یاد رہے کہ گزشتہ ہفتے جعلی، غیر رجسٹرڈ اور غیرقانونی دواﺅں کے خلاف جڑواں شہروں میں کریک ڈاﺅن کے دوران کروڑوں روپے کی دوائیں برآمد کرکے گودام سیل کر دیے تھے‘معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر ظفر مرزا کا کہنا تھا کہ دوائیں جانوروں کے لیے استعمال ہونے والے اجزاءسے بنائی جا رہی تھیں اور فیکٹری بھی گھر میں لگائی گئی تھی . ڈپٹی کمشنر اسلام آباد کا کہنا تھا کہ ڈیپارٹمنٹل اسٹورز اگر غیرملکی پراڈکٹس کی رسیدیں فراہم کرنے میں ناکام رہے تو قانونی کارروائی عمل میں لائی جائے گی ۔

Related Articles

Back to top button