وزارت خزانہ کی جانب سے معاشی کارکردگی کی حیرت انگیز رپورٹ نے تہلکہ مچا دیا

عالمی اداروں کی جانب سے پاکستان کی ابھرتی معیشت کی خبریں، وزارت خزانہ کی جانب سے بھی معاشی کارگردگی رپورٹ جاری کر دی۔

موڈیز کا پاکستانی معیشت کو منفی سے مستحکم کرنا کن معاشی اشاریوں کی وجہ سے ممکن ہوا وزارت نے سب بتا دیا وزارت خزانہ کے مطابق رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 17 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ٹیکس گوشوارےجمع کرانیوالوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 50فیصد اضافہ ہوا۔

وزارت خزانہ کے مطابق ٹیکس گوشوارےجمع کرانیوالوں کی تعداد 15 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی معاشی میدان کی سب سے بڑی کامیابی کاروبارمیں آسانی والی فہرست میں 28 درجے بہتری آئی رواں مالی سال 22 نومبر تک پاکستان کےزرمبادلہ ذخائر میں1ارب40کروڑ ڈالرکا اضافہ ہوا،اسٹاک مارکیٹ کارکردگی کےلحاظ سے4 ماہ میں دنیاکی سب سے بہترین مارکیٹ رہی۔

16 اگست سےاب تک اسٹاک مارکیٹ کاروبارمیں 39فیصد بہتری ہوئی ،4ماہ کےدوران اسٹاک مارکیت کے 100انڈیکس میں 11300پوائنٹس کا اضافہ ہوا،29 نومبر تک پورٹ فولیو سرمایہ کاری ایک ارب 14 کروڑ ڈالر رہی اسی طرح سے رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں براہ راست غیرملکی سرمایہ کاری میں238 فیصد اضافہ ہوا۔

رواں مالی سال کےپہلے4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارےمیں 73.5فیصد کمی ہوئی،مالی سال کےابتدائی 5 ماہ میں تجارتی خسارےمیں34.42 فیصد کمی ہوئی،سال کےابتدائی 5 ماہ میں پاکستان کی برآمدات میں4.8فیصداضافہ ہوا۔

مالی خسارہ جی ڈی پی کے1.4فیصدسےکم ہوکر0.7فیصد رہ گیا،توانائی کےشعبےمیں گردشی قرض میں ہرماہ ہونیوالااضافہ38ارب سےکم ہوکر12 ارب روپےرہ گیا۔ پاکستان کے ترقیاتی فنڈز کا 50 فیصد منظوری کےبعد جاری کردیا گیا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں