کاروباری خبریں

مالی خسارے میں کمی اور تاجروں کے لیے بڑی خبر آگئی، حفیظ شیخ نے بڑی خبر سنا دی

مالی خسارہ کم ، معیشت میں بہتری آئی،حکومت کا کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبد الحفیظ شیخ نے کہا ہے کہ مالی خسارہ کم اور معیشت میں بہتری آئی ہے ،ورلڈ بینک کے صدر نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو سراہا ہے،کاروبار کرنے میں اضانی میں 28 درجے بہتری آئی ,حکومت کی کوشش کہ کسی چیز کی قیمت میں جتنا ممکن ہو کمی کرے، پاکستان کے ترقیاتی فنڈز کا 50 فیصد منظوری کے بعد جاری کردیا گیا،مالی خسارہ جی ڈی پی کے1.4فیصدسےکم ہوکر0.7فیصد رہ گیا،آئی ایم ایف ٹیم نے کہا کہ پاکستان نے اپنے وعدےبخوبی پورے کیے،حکومت نے کاروباری طبقے کے لیے گیس اور بجلی میں سبسڈی دینے کا اعلان کر دیا۔

وفاقی وزیرحماداظہراورچیئرمین ایف بی آرشبر زیدی کےہمراہ پریس کانفرنس کرتےہوئے ڈاکٹر حفیظ شیخ نےکہاکہٹیکس گوشوارےجمع کرانےوالوں کی تعداد میں گزشتہ سال کی نسبت 50فیصد اضافہ ہوا،ٹیکس گوشوارے جمع کرانےوالوں کی تعداد 15 لاکھ 90 ہزار تک پہنچ گئی ،سٹاک مارکیٹ کارکردگی کےلحاظ سے گزشتہ 4 ماہ میں دنیاکی سب سے بہترین مارکیٹ رہی،عالمی ادارے بھی اَب پاکستان کی معاشی بہتری کا اعتراف کر رہے ہیں،رواں مالی سال معیشت میں واضح بہتری آئی ہے،مالی اورتجارتی خسار ے میں کمی آرہی ہے.

پاکستان سٹاک ایکسچینج 40 ہزار پوائنٹس کی سطح عبورکرگیا ہےجبکہ موڈیز نےبھی پاکستان کی ریٹنگ منفی سے مثبت کر دی ہے،ورلڈبینک کے صدرنے پاکستان کی معاشی کارکردگی کوسراہاہے۔ اُنہوں نے کہا کہ ایشین ڈویلپمنٹ بینک نے بھی معاشی بہتری کا اعتراف کیاہے،غیر ملکی سرمایہ کاری میں تقریباً 236 فیصد اضافہ ہوا اور ٹیکس ریونیو میں گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصد اضافہ ہوا جبکہ ملک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں اور گزشتہ ماہ ایکسپورٹ میں10فیصداضافہ ہوا،حکومتی اخراجات پر بھی زبردست کنٹرول رکھا جا رہا ہے,رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5فیصد کمی ہوئی،گزشتہ 4ماہ میں سٹاک مارکیٹ کے 100انڈیکس میں 11300پوائنٹس کا اضافہ ہوا،رواں مالی سال 22 نومبر تک پاکستان کے زرمبادلہ ذخائر میں 1 ارب 40کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا،16 اگست سے اب تک سٹاک مارکیٹ کاروبار میں 39فیصد بہتری ہوئی ،رواں مالی سال کے پہلے4 ماہ میں براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں238 فیصد اضافہ ہوا۔

حفیظ شیخ کاکہناتھاکہ جاری کھاتوں کاخسارہ کم ہورہاہے،ہم چاہتے ہیں ہماری ایکسپورٹس بڑھیں اورکاروباری طبقے کی آمدنی میں اضافہ ہو،گزشتہ سال کے جاری کھاتوں کے خسار ے میں 35 فیصدکمی ہوئی، موڈیزنے اپنی ریٹنگ میں پاکستانی معیشت کومنفی سے مستحکم کیا،موڈیزکی رپورٹ سےساری دنیاکومعلوم ہوگیاکہ پاکستان میں کیا اصلاحات کی گئی ہیں؟ملک کی برآمدات بڑھ رہی ہیں، اکتوبرمیں پہلی بارکرنٹ اکاؤنٹ خسارہ سرپلس ہوا۔ انہوں نے کہا کہ پہلی بارپورٹ فولیوسرمایہ کاری میں ایک ارب ڈالرسرمایہ کاری ہوئی، بلوم برگ نے بھی پاکستان سٹاک مارکیٹ کو بہترین مارکیٹ قرار دیا،کسی کو کوئی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی جارہی ہے،ٹیکس ریونیومیں گزشتہ سال کی نسبت 16 فیصداضافہ ہواہے۔اُنہوں نے کہا کہ کم آمدنی والے افراد کو تعمیرات کے لیے سبسڈی دینے کا فیصلہ کیا گیا ہے اور سرمایہ کاروں کے لیے قرضوں کی شرح سود میں بھی کمی کریں گے، گزشتہ 4 ماہ کے دوران پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کی گئی ہے,دنیا بھی میں پٹرول کی قیمت اتنی ہی کم ہوئی جتنی حکومت نے کم کی،دنیا میں ڈیزل کی قیمت 2 روپے گری ،اِس لیے یہاں بھی ڈیزل کی قیمت میں کمی کی،75فیصد بجلی کے صارفین کو سبسڈی دے رہےہیں،دنیا میں بجلی کی قیمت میں اضافہ ہورہاہے تو ہمیں بھی کرنا پڑ رہاہے،توانائی شعبےکےگردشی قرض میں ماہانہ اضافہ 38ارب روپےسےکم ہوکر12 ارب روپےرہ گیا۔

رواں مالی سال کے پہلے 5 ماہ میں ٹیکس وصولیوں میں 17فیصد اضافہ ہوا،کاروباری طبقے کیلئے بجلی اور گیس کو سبسڈیائز کررہےہیں،ہم چاہتے ہیں اس ملک میں نوکریاں ملیں ،روز گار کے مواقع پیدا ہوں،سٹیٹ بینک کے ذخائرناصرف مستحکم رہے بلکہ اس میں اضافہ ہوا،کسی کو کوئی سپلیمنٹری گرانٹ نہیں دی جارہی ہے، حکومتی اخراجات پر زبردست کنٹرول رکھا جارہاہے،غیر ملکی سرمایہ کار پاکستان میں آنے میں اچھا محسوس کررہےہیں۔اُنہوں نے کہاکہآئی ایم ایف کی ٹیم یہاں آئی اورپاکستان کی اقتصادی کارکردگی کو دیکھا، آئی ایم ایف ٹیم نےکہا کہ پاکستان نے اپنے وعدےبخوبی پورے کیے،ورلڈ بینک کے صدر نےپاکستان کی اکنامک پرفارمنس کو سراہا،اے ڈی بی نےپاکستان کی پرفارنس میں بہتری دیکھ کرپروگرام میں 3 ارب ڈالرکااضافہ کیا،

Related Articles

Back to top button