کاروباری خبریں

سونے کے خریداروں کے لیےبڑی خبر، سونا ایک بار پھر سستا ہو گیا

مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 150 روپے کمی ہوگئی۔

آج (پیر کو) مقامی مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے کمی سے 85 ہزار 50 روپے ہوگئی جبکہ 10 گرام سونا 128 روپے سستا ہوکر 72 ہزار 917 روپے کا ہوگیا۔

کے ایس جے اے کے مطابق عالمی مارکیٹ میں فی اونس سونا 1458 ڈالر کا ہوگیا تھا۔

ملک بھر میں فی تولہ چاندی 1000 روپے جبکہ 10 گرام 857 روپے میں فروخت ہورہی ہے، عالمی مارکیٹ میں چاندی کی قیمت 0.13 ڈالر کمی سے 16.90 ڈالر فی اونس ہوگئی۔

پاکستان میں گزشتہ سال عام انتخابات کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 54 ہزار 550 روپے تھی، پی ٹی آئی حکومت کے ایک سال کے دوران فی تولہ سونا 89 ہزار روپے کی سطح پر پہنچ گیا تھا۔

 

Related Articles

Back to top button