کاروباری خبریں

اسد عمر نے سی پیک کے حوالے سے ایسی خبر دی کہ سوشل میڈیا پر صارفین نے تعریفوں کے پلُ باندھ دیئے

وزیربرائے منصوبہ بندی اسد عمر نے پاکستانی عوام کو ایسی خبر سے آگاہ کردیا کہ سوشل میڈیا پر تعریفوں کے پلُ بندھ گئے۔

اسد عمر کا کہنا ہے کہ رواں مالی سال میں مزید دو اکنامک زونز بنائیں گے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر دیئے گئے ایک پیغام میں انہوں نے کہا سی پیک کے تحت اسپیشل اکنامک زونز بنانے پر توجہ بڑھا رہے ہیں۔ٹارگٹ ہے کہ پہلے زون کا سنگ بنیاد دسمبر کے آخر تک رکھ لیاجائے۔انشااللہ رواں مالی سال میں مزید دومعاشی زونز کا افتتاح کردیں گے جن میں سے ایک سندھ دوسرا پنجاب میں ہوگا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد نے ان کے فیصلے کو سراہتے ہوئے دعائیہ کلمات کہے ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button