کاروباری خبریں

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے پاکستانی عوام کیلئے ایک بڑی خوشحبری سنادی جانیے اس خبر

پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے،

مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ ہماری برآمدات گزشتہ 6 ماہ سے مسلسل بڑھ رہی ہیں، جی ایس پی پلس کی شرائط ہمارے اپنے لیے ضروری ہیں۔

 آج اسلام آباد میں مشیر تجارت عبدالرزاق داؤد نے ایک تقریب سے خطاب میں کہا کہ جنوری میں یورپی یونین کو جی ایس پی پلس اقدامات سے آگاہ کریں گے، اس کی شرائط خود ہمارے لیے ضروری ہیں۔

انھوں نے کہا گزشتہ 6 ماہ سے پاکستان کی برآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں، پاکستان کے لیے جی ایس پی پلس کی خصوصی اہمیت ہے۔

مشیر تجارت نے بچوں کے عالمی دن کے حوالے سے کہا کہ چائلڈ لیبر کا مکمل خاتمہ یقینی بنائیں گے، حکومت نے چائلڈ لیبر کے خاتمے کے لیے ٹھوس اقدامات کیے ہیں۔
ادھر وزیر اعظم عمران خان کی زیر صدارت افغان ٹرانزٹ ٹریڈ سے متعلق اجلاس منعقد ہوا، اجلاس میں پاک افغان ٹریڈ کو منظم کرنے اور اسمگلنگ کی روک تھام سے متعلق اقدامات کا جائزہ لیا گیا۔

اجلاس میں چمن، طور خم بارڈر سے تجارت اور افغان ٹرانزٹ ٹریڈ کو مزید مؤثر بنانے پر بھی غور کیا گیا۔

خیال رہے کہ پاکستان نے انفارمیشن ٹیکنالوجی کے میدان میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوانا شروع کر دیا ہے، مالی سال کے پہلے 3 ماہ میں آئی ٹی ایکسپورٹ میں 14 فی صد اضافہ ہوا۔

 

Related Articles

Back to top button