کاروباری خبریں

معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا مگر کیسے؟ بڑے بیان نے سب کو حیران کر دیا

پاکستان کی معیشت بلآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔

ٹوئٹر پر جاری بیان میں وزیراعظم عمران خان نے کہا کہ پاکستان کی معیشت بلآخر درست سمت میں جارہی ہے، ہماری معاشی اصلاحات کا پھل ملنا شروع ہو گیا ہے۔ وزیراعظم عمران خان نے ملکی معیشت کی سمت کو درست قرار دے دیا۔

وزیراعظم نے مزید کہا کہ پاکستان کا کرنٹ اکاؤنٹ اکتوبر 2019 میں 4 سال میں پہلی بار سرپلس میں تبدیل ہوگیا، جاری کھاتے 9 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سر پلس رہے جب کہ گزشتہ سال اکتوبر میں جاری کھاتوں میں ایک ارب 28 کروڑ ڈالر خسارہ تھا۔

وزیراعظم عمران خان نے مزید کہا کہ ’گزشتہ مالی سال کےمقابلے میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ کےدوران کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں 73.5 فیصد کمی آئی۔ اکتوبر 2019 میں اشیاء و خدمات کی برآمدات کا حجم پچھلے ماہ سے 20% جبکہ اکتوبر 2018 کے مقابلے میں 9.6% زیادہ رہا۔ میں اپنے برآمدکندگان کومبارک دیتا ہوں اور ان کی حوصلہ افزائی کرتاہوں‘۔

 

Related Articles

Back to top button