کاروباری خبریں

مشیر خزانہ کی لاعلمی اور ڈھٹائی کی انتہا، ایسا انکشاف کردیا کہ کراچی سبزی منڈی کے ٹماٹر خود شرمانے پر مجبور۔۔۔ خبر نے مچایا شور

مشیر خزانہ ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے صحافی سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ کراچی سبزی منڈی میں ٹماٹر 17 روپے کلو دستیاب ہے، لوگ جھوٹ بول رہے ہیں۔

ملک بھرمیں دیگر اشیاء سمیت سبزیوں کی قیمتیں بھی آسمان سے باتیں کرنے لگی ، کراچی میں ٹماٹر 200 روپے سے لے کر 300 روپے کلوتک فروخت ہورہاہے، وزیر خزانہ کا کہنا تھا کہ مہنگائی اتنی ہے نہیں، جتنا عوام جھوٹ بول رہی ہے۔

مشیر خزانہ نے صحافی کے سوال پر کہا کہ ’کراچی کی سبزی منڈی میں ٹماٹر 17 روپے کلو مل رہا ہے، آپ جائیں جاکر چیک کریں‘۔

اس پر صحافی نے پوچھا کہ کونسی سبزی منڈی میں؟ اس پر ڈاکٹر عبدالحفیظ شیخ نے کہاـ ’ٹی وی پر چل رہا ہے‘، صحافی نے جواب دیا کہ ٹی وی پر تو 240 روپے فی کلو چل رہا ہے۔

یاد رہے کہ ٹماٹر کی موجودہ قیمت نے عوام کو ہلاکر رکھ دیا ہے۔ تازہ ترین اطلاعات کے مطابق کراچی میں ٹماٹر 260 روپے، لاہور میں 170، پشاورمیں 180 اور کوئٹہ میں 160 روپے فی کلو میں فروخت کیا جارہا ہے۔

Related Articles

Back to top button