کاروباری خبریں

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز، نفسیاتی حد بھی بحال

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز انڈیکس میں 65 پوائنٹس کا اضافہ۔ انٹربینک میں ڈالر 2پیسے کے اضافے سے155 روپے 61پیسے پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

جمعہ کے روز مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 758 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس میں 269 پوائنٹس کا اضافہ دیکھا گیا ہے۔

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار 105 پوائنٹس کے اضافے کے بعد 35 ہزار 758 پوائنٹس پر بند ہوا۔

کاروباری ہفتہ کے چوتھے روز جمعرات کو اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغاز 35 ہزار 653 پوائنٹس پر ہوا۔ ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران کاروبار میں تیزی دیکھی گئی اور کے ایس ای 100 انڈیکس میں 76 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا اور انڈیکس 35 ہزار 834 کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا تھا۔

کاروبار کے دوران کے ایس ای 100 انڈیکس میں ملا جُلا رجحان رہا جبکہ کاروبار کے دوران انڈیکس میں سب سے زیادہ 193 پوائنٹس کی کمی بھی ریکارڈ کی گئی اور انڈیکس 35 ہزار 460 پوائنٹس تک گر گیا تھا تاہم اسٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا اختتام 105 پوائنٹس اضافے کے ساتھ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پالیسی سطح کے مذاکرات کا آخری دن

کے ایس ای 100 انڈیکس میں کاروبار کے دوران 134,369,170 شیئرز کی لین دین ہوئی جس کی مالیت پاکستانی روپوں میں 6,746,900,161 بنتی ہے۔

Related Articles

Back to top button