کاروباری خبریں

پیسوں کی ہوگی اب ریل پیل،آئی ایم ایف اور پاکستان کے درمیان پہلے جائزے کا اختتام کیسا رہا؟َ اہم خبر نے کاروباری دنیا کو ہلا دیا

عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) اور پاکستان کے درمیان پہلے جائزے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، آئی ایم ایف سے دوسری قسط کا اجراء دسمبر میں متوقع ہے۔

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی صورت حال کا جائزہ لیا، پاکستان میں پہلے جائزے کا اختتام مثبت نوٹ پر ہوا، عالمی ادارے نے ملکی معیشت پر اطمینان کا اظہار کیا۔

آئی ایم ایف نے حکومت کو مقررہ ٹیکس ہدف حاصل کرنے سمیت حکومت کی جاری گارنٹی کو محدود رکھنے کا کہا ہے، عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کو گردشی قرضوں کا معاملہ حل کرنے پر زور دیا، جبکہ حکومت نے آئی ایم ایف سے کوئی چھوٹ نہیں مانگی۔

آئی ایم ایف سے دوسری قسط کا اجراء دسمبر میں متوقع ہے، دوسری قسط کی مد میں 45کروڑ ڈالر ملیں گے۔

خیال رہے کہ آئی ایم ایف پاکستان کے اقدامات کی تعریف کرچکا ہے۔ دوسری جانب 28 اکتوبر کو ایشیائی ترقیاتی بینک (اے ڈی بی) نے پاکستان کے لیے7کروڑ 50لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دی ہے، قرض کی رقم سیکنڈری تعلیم کی سہولیات فراہم کرنے کے لیے دی جائے گی۔

یاد رہے کہ رواں سال جولائی میں عالمی مالیاتی ادارے آئی ایم ایف کے مشن چیف ارنیستو راما ریز ریگو کا کہنا تھا کہ آئی ایم ایف پروگرام کا اصل مقصد پاکستانی معیشت میں توازن بحال کرنا ہے، موجودہ حکومتی پالیسیوں میں پروگرام مددگار ثابت ہوگا۔

ارنیستو راما ریز ریگو نے کہا تھا کہ آئی ایم ایف موجودہ پاکستانی حکومت کے پروگرام میں مدد فراہم کرے گا، معاشی بحالی کا پروگرام دو اہم ستونوں پر مشتمل ہے، ان میں پہلے نمبر پر بڑے مسائل کا حل اور دوسرے نمبر پر اداروں کی تنظیم نو شامل ہے، معشیت کو لاحق بڑے مسائل میں اندرونی اور بیرونی ادائیگیوں کا توازن، قرضوں کی ادائیگی اور دیگر مالیاتی معاملات شامل ہیں۔

 

Related Articles

Back to top button