کاروباری خبریں

تاجر برادری ٹسَ سے مسَ نہ ہوئی، اہم مطالبات حکومت نے مان لیے

مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ کے تاجر برادری سے مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، معاہدے کے مطابق شناختی کارڈ پر خرید وفروخت کی شرط 3ماہ کیلئے مؤخر کی گئی ہے۔

حکومت اور تاجر برادری کے درمیان مذاکرات کامیاب ہو گئے ہیں، حکومت کی جانب سے مشیر خزانہ عبد الحفیظ شیخ نے تاجر برادری کے ساتھ مذاکرات کیے۔ حکومت کی جانب سے شناختی کارڈ پر خرید وفروخت کی شرط 3ماہ کیلئے مؤخر کر دی ہے۔ معاہدے کے مطابق 10 کروڑ تک سالانہ سیلز والے تاجروں کو ود ہولڈنگ ایجنٹ نہیں بنایا جائے گا، بجلی کےبل کی حد12 لاکھ روپے سالانہ ہوگی, 10کروڑ سے زیادہ سالانہ ٹرن اوور پرٹیکس کی شرح 1.5 فیصد سے کم کرکے0.5 فیصد کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: ہڑتالی تاجروں کا احتجاج رنگ لانے لگا، بالآخر مشیر خزانہ کی نظرِ کرم پڑ ہی گئی اور اہم فیصلہ لے لیا

یاد رہے کہ گزشتہ روز مشیر خزانہ عبدالحفیظ شیخ نے ہڑتالی تاجروں کو مذاکرات کیلئے بلایا، تاجروں کی آئی ایم ایف وفد سے بھی ملاقات کرائے جانے کا امکان تھا۔

 

 

Related Articles

Back to top button