کاروباری خبریں

انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ سے پاکستانیوں کیلئے خوشخبری آگئی، مہنگائی کے طوفان میں ڈالر نے دی خوشی کی نوید

آج سے ملک بھر میں مرکزی انجمن تاجران کی کال پر دو روزہ شٹر ڈاﺅن ہڑتال کا آغاز ہو گیاہے اور بازار خاموش اور سنسنان پڑے ہیں تاہم ایسے میں انٹر بینک اور اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں کمی واقع ہو گئی ہے۔

انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر کی قدر میں 13 پیسے کمی ہوئی ہے جس کے بعد ڈالر 155 روپے 75 پیسے پر ٹریڈ ہو رہاہے جبکہ اوپن مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی ہے ، اوپن مارکیٹ میں ڈالر کمی کے بعد 15 روپے میں فروخت ہو رہاہے۔

دوسری جانب اسٹاک مارکیٹ سے کچھ اچھی خبر نہیں آ رہی کیونکہ 100 انڈیکس میں مندی کا رجحان پید ا ہو گیاہے ، کاروبار کا آغاز ہو ا تو 100 انڈیکس 33 ہزار 861 پوائنٹس پر تھا تاہم اس میں کچھ دیر کے بعد کمی واقع ہونا شرو ع اور اس وقت 100 انڈیکس 34 پوانٹس کی کمی کے ساتھ 33 ہزار 826 پوائنٹس کی سطح پر ہے ۔

Related Articles

Back to top button