کاروباری خبریں

چین نے ایک اور اہم میدان میں پاکستان سے دوستی نبھا کر عالمی دنیا کو حیران کردیا، بھارت بے بسی کا شکار

چین نے فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے معاملے پر پاکستان کی دوٹوک حمایت کا اعادہ کرتے ہوئے کہاہے کہ وہ اس پلیٹ فارم کو سیاست کی نذر نہیں ہونے دے گا کیونکہ بعض ممالک پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی کوشش میں اپنے سیاسی ایجنڈے پرعمل پیرا ہیں۔

چین کی وزارت خارجہ کے ایشیاء کے امورکی منصوبہ بندی کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹرجنرل یائووین نے بیجنگ میں پاکستان سے آئے ہوئے صحافیوں کے ایک گروپ سے گفتگو کرتے ہوئے کہاکہ چین نے ہمیشہ پاکستان کا ساتھ دیا اوراس نے پاکستان کو بلیک لسٹ کرنے کی تمام کوششیں ناکام بنادی ہیں۔ انہوں نے کہاکہ چین نے امریکہ اور بھارت پرواضح کردیا ہے کہ چین فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کے دائرہ کار سے ہٹ کرکوئی اقدام نہیں کرے گا۔

یائووین نے کہاکہ فنانشل ایکشن ٹاسک فورس کامقصد کسی ملک کو بلیک لسٹ کرنے کے بجائے دہشت گردوں کی مالی امداد کے خلاف کارروائی کے لئے اس ملک کی مدد کرناہے۔انہوں نے کہاکہ پاکستان اپنے نیشنل ایکشن پلان پر موثر طریقے سے عمل کررہاہے اورچین نے دہشت گردوں کے خلاف کارروائی اور اس کے نظام کو مضبوط بنانے کے لئے پاکستان کی حوصلہ افزائی کی ہے۔ انہوں نے چینی صدر کے حالیہ دورہ بھارت کے حوالے سے کہاکہ صدر شی چن پنگ نے مقبوضہ جموں وکشمیرکی تازہ صورتحال کے حوالے سے پاکستان کی تشویش سے بھارتی وزیراعظم نریندرمودی کو آگاہ کیاہے۔

انہوں نے کہابھارت کوبتایاگیاہے کہ پاکستان اس کے ساتھ جنگ نہیں چاہتا اور تنازعہ کشمیر کو پُرامن بات چیت کے ذریعے حل کرناچاہتاہے۔انہوں نے پاکستان کی جانب سے چین پاکستان اقتصادی راہداری کے ادارے کے قیام کا خیرمقدم کیا جس سے سی پیک منصوبوں پرکام کی رفتار تیز کرنے میں مددملے گی۔

 

Related Articles

Back to top button