کاروباری خبریں

مہنگائی کا طوفان غریب عوام کے ارمان بہا کر لے گیا، سونے کی قیمت میں مزید اضافہ

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 400 روپے اضافہ ہوا ہے۔ مقامی صرافہ بازار میں سونے کی قیمت اس اضافے کے بعد فی تولہ 87 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔

10 گرام سونے کی قیمت 343 روپے اضافے کے بعد 75 ہزار 17 ہوگئی ہے۔ دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں 10 پیسے کمی ہوئی جس کے بعد یہ 156 روپے میں فروخت ہوا۔ اسی طرح انٹر بینک میں ڈالر 155.90 روپے میں فروخت ہوا۔

مزید پڑھیں: پاکستانی روپیہ کی قدد مستحکم، ڈالر مزید سستا ہو گیا

گزشتہ روز مارکیٹ میں کاروبار کے دوران امریکی کرنسی کے مقابلے پاکستانی روپیہ مستحکم رہا، اوپن مارکیٹ میں ڈالر 155 روپے 95 پیسے اور انٹر بینک میں 155 روپے 90 پیسے پرٹریڈ ہوتا رہا۔ سٹاک مارکیٹ میں 322 پوائنٹس کا اضافہ ہوا اور 100 انڈیکس 33 ہزار 762 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔

 

Related Articles

Back to top button