کاروباری خبریں

سونے کی قیمت بلند سے بلند تر، تھمنے کا نام نہیں

مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 857 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

کاروباری ہفتے کے چوتھے روز بھی سونا مہنگا ہوگیا۔ کراچی، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی ایک تولہ قیمت میں 1000 روپے کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں ایک تولہ کے نرخ 87 ہزار 400 روپے ہوگئے۔ 10 گرام سونا بھی 857 روپے مہنگا ہوگیا جس سے 10 گرام سونے کی قیمت 74 ہزار 931 روپے ہوگئی۔

مزید پڑھئے: سونے کی قیمتوں کو پھر سے لگ گئے پر، ہوا اتنا مہنگا کہ عوام نے بھی سر پر ہاتھ رکھ دیئے

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں انٹرنیشنل گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 19ڈالر کا اضافہ ہوا جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا 500روپے مہنگا ہوگیا۔

 

Related Articles

Back to top button