کاروباری خبریں

مہنگائی نے غریب عوام کی کمر توڑ ڈالی، نیپرا نے رہی سہی کسر پوری کردی

نیپرا نے عوام پر ایک دفعہ پھر سے بجلی گرا دی، نیپرا نے فی یونٹ بجلی ایک روپے چھیاسٹھ پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دے دی۔

نیپرا نے ترپن پیسے فی یونٹ اضافے کے بعد ماہانہ فیول اڈجسمنٹ میں اضافہ کردیا اب عوام کو اگست کے مہینے کیلئے ایک روپیہ 66 پیسے کا اضافی بوجھ بھی اٹھانا ہوگا۔ ،بجلی کی قیمت بڑھنے سے صارفین پر بائیس ارب ساٹھ کروڑ روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ بجلی مہنگی کرنے کی منظوری اگست کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی تحت دی گئی

مزید پڑھئے: سونا خریدنے کے خواہشمندوں کیلئے بہت بڑی خوشخبری، اب کیا سوچنا؟ مت کریں دیر!

یاد رہے کہ مقامی صرافہ مارکیٹوں میں سونے کی فی تولہ قیمت 85 ہزار 900 روپے پر پہنچ گئی۔

عالمی بلین مارکیٹ میں سونے کی فی اونس قیمت میں 19 ڈالر کی کمی کے بعد پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں نمایاں کمی وا قع ہوئی اور کاروباری ہفتے کے دوسرے روز سونے کی فی تولہ اور دس گرام قیمت میں بالترتیب 1100 روپے اور 943 روپے کی کمی واقع ہوئی۔

 

۔

Related Articles

Back to top button