کاروباری خبریں

حکومت نے ایک اور بم گرا دیا، مہنگائی سے تنگ عوام کو ایک اور جھٹکا بجلی کا لگا دیا، مزید جانیے تفصیلات میں

وفاقی حکومت نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کردی۔ وزارت توانائی کی جانب سے جاری نوٹی فیکیشن کے مطابق بجلی کی قیمت میں اضافے کا اطلاق رات 12 بجے سے ہوگا۔نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ وفاقی حکومت نے بجلی 53 پیسے فی یونٹ مہنگی کی ہے اور یہ قیمت ایک سال کیلئے بڑھائی گئی ہے۔

بجلی کی قیمت میں اضافہ نیپرا سے منظوری کے بعد کیا گیا۔ بجلی فی یونٹ 53 پیسہ مہنگی ہونے سے صارفین پر سالانہ 53 ارب روپے کا اضافی بوجھ پڑے گا۔ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ نیپرا نے گزشتہ مالی سال کی ایڈجسٹمنٹس اور ڈسٹری بیوشن مارجن کے تحت بجلی مہنگی کرنے کی منظوری دی، لائف لائن صارفین اور ماہانہ 300 یونٹ تک گھریلو صارفین کیلئے بجلی کی قیمت نہیں بڑھائی گئی۔

نوٹیفکیشن کے مطابق ماہانہ 300 یونٹ سے زیادہ بجلی استعمال کرنے والے صارفین کیلئے بجلی53 پیسے فی یونٹ مہنگی ہوگی جبکہ اس کا اطلاق کے الیکٹرک کے صارفین پر نہیں ہو گا۔یاد رہے کہ گزشتہ ماہ بھی نیپرا نے جولائی کی فیول پرائس ایڈجسٹمنٹ کی مد میں فی یونٹ بجلی ایک روپے 78 پیسے مہنگی کرنے کی منظوری دی تھی۔

Related Articles

Back to top button