مہنگائی کے طوفان میں آج ڈالر نے بھی عوام کی کمر توڑ ڈالی

کاروباری ہفتے کے پہلے روز انٹر بینک میں ڈالر کی قیمت میں 21 پیسے اضافہ ہوگیا۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق انٹر بینک میں ڈالر 156.07 سے بڑھ کر 156.28 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔

یاد رہے ستمبر 2018 میں ڈالر 134 اور نومبر میں 142 پر ٹریڈ کررہا تھا ۔ گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139 روپے 40 پیسے کا ہوچکا تھا۔

2019 میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔ جنوری میں ڈالر 138 روپے93 پیسے، فروری میں 138 روپے 90 پیسے اور مارچ میں 139 روپے10 پیسے پر ٹریڈ کررہا تھا۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں