کاروباری خبریں

غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ، انٹربینک میں ڈالر کی قیمت کمی، خوشخبری آگئی

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان کے غیر ملکی زرمبادلہ کے ذخائر میں اضافہ ہوا ہے اور یہ زرمبادلہ کے ذخائر 15.898 ارب ڈالر تک پہنچ گئے ہیں۔

جمعرات کو اسٹیٹ بینک آف پاکستان کی جانب سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق مرکزی بینک میں موجود ذخائر میں 13 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا جس کے ساتھ ہی 13ستمبر کو ختم ہونے والے ہفتے میں زرمبادلہ کے ذخائر بڑھ کر 8.6 ارب ڈالر ہو گئے۔

اعلامیے کے مطابق اسٹیٹ بینک کے پاس موجود زرمبادلہ کے ذخائر 8.6 ارب ڈالر ہیں جبکہ کمرشل بینکوں کے پاس موجود زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر 7.3 ارب ڈالر ہیں جس کے ساتھ ہی ملک کے مجموعی زرمبادلہ کے ذخائر 15.898ارب ڈالر پر پہنچ گئے۔

مرکزی بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قیمت میں دو پیسے کی کمی ہوئی، جس کے ساتھ ہی ڈالر 156.25 روپے کے بجائے 156.23 پر ٹریڈ ہو رہا ہے۔

Related Articles

Back to top button