کاروباری خبریں

اسٹاک مارکیٹ میں کاروباری ہفتے کے پہلے روز تیزی کا رجحان

پاکستان اسٹاک مارکیٹ میں پیر کے روز کاروبار کا آغاز 30,954 پر ہوا اور ابتدائی ایک گھنٹے کے دوران 100 انڈیکس 344 پوائنٹس اضافے کے بعد 31 ہزار 825 کی سطح پر موجود ہے۔

آج صبح دس بجے کے بعد مارکیٹ میں مندی چھائی رہی اور ایک وقت میں انڈیکس آج کی کم ترین سطح 31,630.07 پر بھی آگیا تھا۔

اسٹاک مارکیٹ میں آج 82,869,010 شیئرز کا لین دین ہوا جن کی مالیت 4,333,282,469 اور انڈیکس میں مجموعی طور پر 65 پوائنٹ کی کمی ہوئی۔

گزشتہ ہفتے محرم الحرام کی تعطیلات کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں مجموعی طور پر مثبت رحجان رہا اور تین دن میں 1014 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

کاروباری ہفتے کے آخری روز جب مارکیٹ کھلی تو انڈیکس 31 ہزار 546 پر تھا اور پہلے ہی گھنٹے میں 67 پوائنٹ کا اضافہ ہوا۔

جمعے کے روز مارکیٹ میں ملا جلا رحجان رہا تاہم ایک وقت میں انڈیکس31,630.07 پر بھی گیا جو آج کی بلند ترین سطح رہی۔

 

جمعرات کو بھی اسٹاک مارکیٹ میں تیزی رہی اور انڈیکس 591 پوائنٹ اوپر گیا تھا۔ بدھ کے روز مارکیٹ کا آغاز 30 ہزار 467 کی سطح سے ہوا اور اختتام 795 پوائنٹ کے اضافے سے 30,954 پر ہوا۔

Related Articles

Back to top button