کاروباری خبریں

سونا اور ڈالر سستا، خوشخبری آگئی، تفصیل جانیے اس خبر میں

ملک بھر میں سونے کی قیمت میں 500روپے کمی ہوئی ہے، 500روپے کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 87500 روپے ہوگئی ہے۔

اسی طرح 10گرام سونے کی قیمت میں 427روپے کی کمی ہوئی ہے اور اب یہ 75017روپے کا ہوگیا۔دوسری جانب آج اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت میں بھی 10پیسے کمی ہوئی ہے۔

فاریکس ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر 156روپے 60پیسوں سے کم ہو کر 156روپے 50پیسے پر ٹریڈ ہوا۔یاد رہے کہ اگست 2018میں پاکستان تحریک انصاف(پی ٹی آئی)کی حکومت برسراقتدار آئی تو ڈالر 122روپے کا تھا اور گزشتہ ایک سال سے ڈالر کی قیمت میں مسلسل اضافہ دیکھا گیا تاہم اب ڈالر کی قیمت میں اضافہ رک گیا ہے۔ستمبر 2018میں ڈالر 134اور نومبر میں 142پر ٹریڈ کررہا تھا ۔

گزشتہ سال کے اختتام پر ڈالر 139روپے 40پیسے کا ہوچکا تھا۔2019میں بھی ڈالر کی قیمت میں روپے کے مقابلے میں پیش رفت جاری رہی۔

Related Articles

Back to top button