کاروباری خبریں

روٹی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ٹل گیا، عوام کے لیے خوشخبری آگئی مزید تفصیل اس خبر میں

 وفاقی حکومت نے تندوروں کے لیے گیس کی قیمتوں میں اضافے کا فیصلہ واپس لے لیاجس کے بعد روٹی کی قیمت میں اضافے کا خدشہ ٹل گیا ہے ۔

ترجمان سوئی ناردرن گیس کے مطابق حکومت نے یہ فیصلہ روٹی تندور صارفین کو ریلیف دینے کے لئے کیا ہے، فیصلے کے تحت تندور صارفین کے لیے گیس نرخوں میں 1283 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو سے738 روپے فی ایم ایم بی ٹی یو کمی کر دی گئی ہے، اس حوالے سے اوگرا کی جانب سے جلد ہی نوٹیفکیشن جاری ہونے کاامکان ہے۔

Related Articles

Back to top button